چین،1جولائی (ایجنسی) چین نواز خاتون سیاستدان کیری لَیم carrie lamنے ہانگ کانگ کی نئی سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شاندار تقریب میں جب لَیم نے چیف ایگزیکٹیو کا حلف اٹھایا تو چینی صدر شی جن پنگ بھی وہاں موجود تھے۔ اس
موقع پر جمہوریت نواز مظاہرین نے احتجاج بھی کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ چین کے نیم خود مختار علاقے ہانگ کانگ کی الیکشن کمیٹی نے انسٹھ سالہ کیری لَیم کو مارچ میں اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا تاہم عوام اس بیجنگ نواز سیاستدان کو اپنی رہنما تصور نہیں کرتے۔ برطانیہ نے سن 1997 میں ہانگ کانگ کو واپس چین کے حوالے کیا تھا اور تب سے وہاں 146ایک ملک، دو نظاموں145 کے تحت ریاستی انتظامات چلائے جا رہے ہیں۔